اترپردیش پولس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہونے کے
پیش نظر ریاست میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی نیپال کی سرحد پر سخت
تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔انٹیلی جنس
بیورو (آئی بی) نے ریاستی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ یوم جمہوریہ
کے موقع پر دہشت گرد عناصر ریاست میں کوئی ناخوشگوار واقعہ انجام دے سکتے
ہیں۔جس کےبعد پولس نے ریاست میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔